ابنا: خبروں کے مطابق دفتري سامان سے لوڈ چار ٹرک پاکستان کے زميني راستے سے کابل ميں امريکي سفارتخانے کے لئے روانہ ہوئے-
پاکستان کے بعض عہديداروں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کي شرطپر بتايا کہ يہ چارو ٹرک پشاور کے قريب افغانستان اور پاکستان کي سرحد سے افغانستان کے اندر داخل ہوئے ہيں - خبروں ميں يہ بھي کہا جارہا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں ميں مزيد کچھ ٹرک سامان لے کر پاکستان کے زميني راستے سے افغانستان ميں داخل ہوں گے-
ياد رہے کہ گذشتہ چھبيس نومبر کوسلالہ چيک پوسٹ پر امريکا اور نيٹو کے فوجي ہيلي کاپٹروں کے حملوں کے بعد جن ميں پچيس سے زيادہ پاکستاني فوجي مارے گئے تھے، پاکستان نے زميني راستے سے نيٹو کے لئے سپلائي بند کردي تھي - کابل ميں امريکي سفارتخانے نے ابھي تک اس خبر کي تصديق نہيں کي ہے کہ اس کے لئے سامان لے کر چار ٹرک پاکستان کے راستے افغانستان پہنچے ہيں- اس وقت دسيوں کنٹينرکراچي بندرگاہ پر موجودہيں جن ميں کابل ميں امريکي سفارتخانے کےلئے سامان لدا ہوا ہے
........
/169